لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیاجائےگا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ کوئی شک نہیں مہنگائی نے ہرشہری کی زندگی کومشکل بنایا ہے، مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھاتی ہے، دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے، وجہ پیٹرولیم مصنوعات کا مہنگا ہونا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ کہیں سناکہ کسی ملک میں لانگ مارچ اور مار دھاڑ ہوئی ہو؟

  یہ بھی پڑھیں: کسی پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ والوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، لانگ مارچ والے باز نہ آئے تو اچھی طرح سمجھا دیا جائےگا۔

Scroll to Top