پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے۔
لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 89 ہزار 373 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 60 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 64 فیصد سے زائد رہا۔
تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 79 ہزار 796 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 53 ہزار 489 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ملتان بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 67.3 فیصد رہا۔
دوسری جانب بہاولپور بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2026 کے نتائج جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
بہاولپور بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 60 ہزار 592 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 48 ہزار 249 ریگولر جبکہ 12 ہزار 343 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔
نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 31 ہزار 850 ریگولر اور 4 ہزار 454 پرائیویٹ طلبہ شامل ہیں۔ بہاولپور بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 59.92 فیصد رہا، جبکہ ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 66.01 فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں کا 36.09 فیصد رہا۔
بہاولپور بورڈ کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے بورڈ بھر میں 9 پوزیشنز حاصل کیں۔
طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔





