اسلام آباد میں پبلک آرڈر ایکٹ نافذ کردیا گیا

اسلام آباد میں پبلک آرڈر ایکٹ نافذ کردیا گیا

اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کا نفاذ ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوسکتا ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور کسی کو بھی کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعددارلحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

Scroll to Top