امریکہ اور ایران اسلام آباد ایم او یو پر واپس آئیں، چینی صدر کا بڑا مطالبہ

امریکہ اور ایران اسلام آباد ایم او یو پر واپس آئیں، چینی صدر کا بڑا مطالبہ

 چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ معاملات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور ’’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘‘کی جانب واپس آئیں۔

اس موقع پرچینی صدر شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ واشنگتن اور تہران ایک ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس میں ایٹمی پروگرام سمیت تمام متنازع امور کا مستقل تصفیہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کے لیے کام جاری ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت ( اے آئی)  جیسے اہم شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال

امریکی صدرٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے چین کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون بڑھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ چینی صدر کے دورہ امریکا کے آغاز پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں صدر ٹرمپ نے پروٹوکول سے ہٹ کر خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سو فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مہمان صدر کو 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ فوجی طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

Scroll to Top