خیبر پختونخوا میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں،نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں،نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی

حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم )نے صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) گریڈ 17 کے تین افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ایچ آر ایم کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت میں بطور سیکشن آفیسر فرائض انجام دینے والے پی ایم ایس افسر وقار خان کو تبادلہ کر کے محکمہ مالیات میں سیکشن آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محکمہ مالیات کے سیکشن آفیسر محمد قاری فیاض کو تبدیل کر کے محکمہ صحت میں سیکشن آفیسر تعینا ت کیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعیناتی کے منتظر پی ایم ایس افسر ابراہیم خان کو سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی نے لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا

اعلامیے کے مطابق تمام احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Scroll to Top