فیول ریلیف سکیم سے ایک ہفتے میں لاکھوں افراد مستفید

فیول ریلیف سکیم سے ایک ہفتے میں لاکھوں افراد مستفید

وفاقی وزیر شزا فاطمہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو براہ راست سبسڈی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ہر مستحق شہری کو فی ٹوکن 500 روپے کا مفت پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

شزا فاطمہ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 58 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد اس اسکیم میں رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ 61 لاکھ 31 ہزار سے زائد ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ محض ایک ہفتے کے اندر ملک بھر کے 47 لاکھ شہری اس سے عملی طور پر مستفید بھی ہو چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کامیابی سے جاری، 22 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ، وزیر اطلاعات

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل کو مکمل طور پر شفاف اور جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ حق داروں کو بغیر کسی دشواری کے ان کا حق مل سکے۔

بلال اظہر کیانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود اس پورے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

Scroll to Top