بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کردی

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں بھی بادل برسیں گے، اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

Scroll to Top