فون فریز اور پھر ری اسٹارٹ، آئی فون 18 پرو میکس میں بڑی خرابی سامنے آگئی

ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں سافٹ ویئر کی ایک اہم خرابی سامنے آگئی، جس کے بعد کمپنی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماڈلز کی فروخت شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد متعدد صارفین نے فون کے اچانک فریز ہونے کی شکایات کیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے جب صارف فیس آئی ڈی کے ذریعے فون کو ان لاک کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن فیس آئی ڈی تصدیق کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے۔

ایسی صورت میں ڈیوائس چند سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر فریز ہوجاتی ہے اور ٹچ اسکرین بھی کام کرنا بند کردیتی ہے۔

اس کے بعد آئی فون خودکار طور پر بند ہوکر دوبارہ ری اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔ ایپل نے سافٹ ویئر میں اس خرابی کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان: انگوراڈا میں نامعلوم ڈیوائس کا دھماکا، خاتون زخمی

کمپنی کے مطابق آئندہ iOS 27 سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیے جانے کی توقع ہے، تاہم ایپل نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ فیس آئی ڈی کی ناکامی کے بعد فون کے فریز اور ری اسٹارٹ ہونے کی تکنیکی وجہ کیا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ خرابی تمام صارفین کو متاثر نہیں کررہی بلکہ بعض ڈیوائسز میں ہی سامنے آرہی ہے۔ نئی اپ ڈیٹ جاری ہونے کے بعد متاثرہ صارفین کو امید ہے کہ فیس آئی ڈی سے متعلق یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔

Scroll to Top