لکی مروت کے گاؤں عبدالخیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے زرنج رکشے میں سوار کرکٹ کھلاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان کھلاڑی موقع پر ہی شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مقامی کھلاڑی شاہ حسن کے علاقے میں کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد زرنج رکشے پر واپس اپنے گاؤں عبدالخیل آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے ان پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔
واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو قریب واقع ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بی آئی ایس پی کامستحق خواتین کے لیے مفت سمز کے حصول کا طریقہ کار جاری
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔





