مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد اور گردونواح میں طوفانی بارش ، مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے بعض دیگر علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوا ہو گیا ،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر کو بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کل موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی خیبر پختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top