پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 29 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے سے کم ہو کر 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول (کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے سے گھٹ کر 389 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

Scroll to Top