سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 15 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
اس کامیاب آپریشن سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان سے دوچار ہو گیا ہے، اور علاقے میں ان کی نقل و حرکت مکمل طور پر محدود ہو چکی ہے۔
آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم کمانڈرز سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی
اس بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے، جس پر عوام نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔





