روسی صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا؟

روسی صدر نے فوج کی تعداد میں اضافہ کردیا؟

روس کے صدر نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران روسی فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس کے فوجی یونٹس کی تعداد 24 لاکھ 41 ہزار 630 کردی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق اس میں 15 لاکھ 50 ہزار500 فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی صورتحال، روس نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کردی

اس سے پہلے 27 جولائی کو جو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس میں فوجیوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار مقرر کی گئی تھی۔
اس طرح موجودہ تعداد میں ساڑھے پندرہ ہزار فوجیوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top