پشاور: صوبائی حکومت نے گریڈ 18 کی 6 خواتین پرنسپلز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر مختلف سرکاری گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں اور ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹرز میں تعینات کردیا، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق سبجیکٹ اسپیشلسٹ (BPS-18) سے پرنسپل (BPS-19) کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والی مس روبینہ کوکب کو بطور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بٹ خیلہ، ملاکنڈ تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شازیہ نور کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول جولیان، ہری پور کے پرنسپل کے عہدے سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، چارسدہ مقرر کیا گیا ہے۔
ثروت جہاں کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول طورو، مردان سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، صوابی تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 62 خواتین لیکچررز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
اسی طرح سمیہ صادق، جو ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، پشاور میں انسٹرکٹر کے طور پر تعینات تھیں، کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول صاحبزادہ عمر خان شہید، پشاور مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق زیب النساء کو گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 6، چاہ سید منور، ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کرکے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 2، کری علی زئی، ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ سیدہ سمیرا بخاری کو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بالاکوٹ، مانسہرہ سے تبدیل کرکے پرنسپل ریجنل پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (خواتین)، سوات مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تمام ترقی و تعیناتیاں مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 کے پرنسپل کے عہدے پر کی گئی ہیں۔





