بینظیر سم کی ایکٹیویشن کہاں اور کیسے ہوگی؟ طریقہ کار واضح

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی بینیفشریز خواتین کو ای والٹ کے ذریعے ادائیگی کے لیے مفت سمیں فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم سم حاصل کرنے والی بعض خواتین اسے فعال کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے پریشان ہیں۔

اس حوالے سے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بینیفشریز خواتین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق بے نظیر سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی دفتر میں متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

انہوں نے بینیفشریز خواتین کو ہدایت کی کہ سم وصول کرتے وقت بی آئی ایس پی کے عملے سے کہیں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود ڈال کر دی جائے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق آئندہ بینیفشریز خواتین کو ادائیگیاں ان کے ای والٹ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جس کے لیے مفت سموں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top