کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد سونا 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے، سلمان علی آغا ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 578 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے ہوگئی۔





