سوات: پیسوں کے لین دین پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوملزمان گرفتار

شہزاد نوید
سوات کے علاقے چار باغ کی حدود سامیر میں زمینی تنازع اور پیسوں کے لین دین پر فائرنگ کے نتیجے میں روشن علی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چار باغ نثار الدین کو ملزمان کی سُراغ رسانی اور فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں کے اندر قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت قاری عبد الرحیم ولد نور محمد جان اور فضل مولا ولد حاجی نواب (سکنائے سامیر چارباغ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان شہریوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈز کی بحالی کا اسکینڈل،نادراکا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی اور رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے روشن علی کو قتل کیا۔ چار باغ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top