اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں کے بعد سپیکر کی وزیراعظم کو بریفنگ

اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کی وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ

وزیراعظم شہبازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی قیادت سے رابطوں سمیت اہم قانونی اور پارلیمانی امور پر گفتگو  ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں میں پیشرفت سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات بھی بتائیں، ملاقات میں قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس طلب کیے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس سے پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ، جس میں وزیرداخلہ کی جانب سے بھی  خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: نئی قانون سازی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو کون کون سی مراعات مل گئی ہیں؟

ذرائع کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے صدر اور وزیراعظم کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

Scroll to Top