ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

غیر ملکی کرنسیوں اور سونے کی لمحہ بہ لمحہ قیمتیں جاری کرنے والی ویب سائٹس کے مطابق دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

یورو کی قدر چار ہزار تومان بڑھ گئی اور یہ دو لاکھ 90 ہزار تومان پر ٹریڈ ہوا، کرنسی کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں دو ارب ڈالر مالیت کے نوٹ فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک ارب ڈالر ملک بھر میں بینکوں کی منتخب شاخوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے مارکیٹ میں لائے جائیں گے، ایران کی قومی کرنسی کی قدر میں حالیہ ہفتوں کے دوران مزید کمی دیکھی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران میں زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں بڑا اضافہ

یہ صورتحال امریکہ کے اقتصادی دباؤ کے منصوبے کے آغاز اور ایران کے خلاف جاری بحری محاصرے کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

Scroll to Top