سعودی عرب میں ٹریفک کا افسوسناک واقعہ

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ ہولناک تصادم اس وقت ہوا جب اساتذہ کو لے جانے والی تیز رفتار گاڑی اچانک بے قابو ہو کر اپنے ٹریک سے ہٹ گئی اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تمام جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

اس المناک واقعے پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top