امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران کی بڑی پیشکش

امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران کی بڑی پیشکش

 ایران کی جانب سےپابندیوں میں نرمی کےبدلے جوہری معائنہ کاروں کو رسائی دینے کی تجویز دی گئی ہے، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقچی نے نجی ملاقاتوں میں جوہری معائنہ کاروں کی رسائی کی پیشکش کی۔ 

بلوم برگ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جوہری معائنہ کاروں کو بمباری سے متاثرہ تنصیبات تک رسائی دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے دورے میں نیویارک میں یورپی اور مشرق وسطیٰ کے سفارت کاروں سے ملاقاتوں میں تجویز پیش کی اور ایران نے جوہری معائنہ کاروں کی رسائی کو پابندیوں میں نرمی سے مشروط کیا ۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ 60 فیصد یورینیم کی افزودگی قانونی ہے اور یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے دائرہ کار میں ہے، یورینیم کی افزودگی میڈیکل مقاصد و بعض دیگر چیزوں کیلیے استعمال ہوتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران کی صورتحال انتہائی خراب، امریکی صدر

شرائط کے بارے میں عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو جوہری مسائل پر بات چیت کیلیے تیار ہیں، مذاکرات کیلیے منجمد اثاثوں کی بحالی اور اقتصادی ناکہ بندی کا خاتمہ لازمی شرط ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ اور مذاکرات کا انتخاب ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہے، ہم دوبارہ جنگ کے امکان کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں، نئی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

Scroll to Top