رات گئے کرک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے کام کے دوران ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لواری ٹنل میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی گاڑی حادثے کا شکار، ڈی سی ہسپتال منتقل
واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔





