چمن: بوگرا چوک میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی، ایف سی نارتھ اور فائر بریگیڈ کاآپریشن جاری

چمن کے مصروف علاقے بوگرا چوک میں واقع لکڑی کے ایک بڑے گودام میں رات گئے اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کا مشترکہ امدادی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بوگرا چوک میں لکڑی کی ٹال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور (ایف سی نارتھ)کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سول انتظامیہ کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس پر جلد از جلد قابو پانے کے لیے فورسز کی جانب سے پانی کے دو بڑے ٹینکر (واٹر باؤزرز) بھی موقع پر بھیجے گئے ہیں جو فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

امدادی اہلکار آگ کو آس پاس کی عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے اور اس پر مکمل قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 

Scroll to Top