گزشتہ 16 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مد میں مجموعی طور پر 799 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کی رپورٹ میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فنڈز دہشت گردی سے نقصانات کے ازالے کی مد میں دیے گئے، خیبرپختونخوا کو ہرسال وفاق سے فنڈز ملے۔
دستاویز کے مطابق 7ویں این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا کو وفاقی ٹیکس پول سے ایک فیصد اضافی رقم ملی، 27۔2026 میں وار آن ٹیرر فنڈ کا تخمینہ 149 ارب 76 لاکھ روپے مقرر ہوا۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں 23 ارب 69 لاکھ روپے جاری ہوئے،25۔2024 میں خیبرپختونخواکو 112 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے،26۔2025 میں 128 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ روپے ملے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم فیصلہ
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز دوسرے صوبوں کو بھی ملتے ہیں، فنڈ کا حجم ایف بی آر اہداف سے منسلک ہے، اہداف مکمل ہوں تو فنڈ بھی مکمل ملتا ہے۔





