راولپنڈی: مری اسکول وین حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ ہولی فیملی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق 8 سالہ ارحم ولد علی نواز حادثے میں جھلس گیا تھا اور اس کے جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ متاثر ہوا تھا۔ شدید جھلسنے کے باعث ارحم جانبر نہ ہوسکا۔
اس سے قبل حادثے میں زخمی ہونے والی بچی عائشہ بھی حادثے کے دوسرے روز ہولی فیملی ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عائشہ دختر کلیم کا جسم 45 فیصد جھلس گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسکول وین حادثہ، مری میں زخمی 14 سالہ عائشہ دورانِ علاج انتقال کرگئی
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری اسکول وین حادثے کے بعد اب ہولی فیملی ہسپتال میں ایک ہی زخمی بچہ زیرعلاج ہے۔ 8 سالہ حسن ولد طالب کے جسم کا 28 فیصد حصہ جھلسا ہوا ہے۔
ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کے مطابق حسن کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اس کی طبی نگہداشت مسلسل جاری ہے۔





