خیبر پختونخوا کی متعددسرکاری جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

رانی عندلیب
حکومت خیبر پختونخوا کے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی متعدد اعلیٰ درسگاہوں میں نئے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام وائس چانسلرز کی تعیناتی مجموعی طور پر چار سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے جس کا آغاز ابتدائی طور پر دو سالہ دورانیے سے ہوگا۔

نئے تعلیمی سربراہان میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرنگل دیر اپر، ڈاکٹر عمران خان کو دی یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور، پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین کو یونیورسٹی آف سوات چارباغ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر صحافی عمر چیمہ نےلانگ مارچ کی فیک و پرانی ویڈیوز شیئرکرنےوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اس طرح پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم اللہ قریشی کو یونیورسٹی آف صوابی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کو دی یونیورسٹی آف ہری پور اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔

Scroll to Top