ایشین گیمز اختتام پذیر، کس ملک نے کتنے میڈلز لئے؟

ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

جاپان میں ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، میڈلز کی دوڑ میں چین نے پہلی جبکہ میزبان جاپان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جاپان کے شہر ناگویا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں چین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169 طلائی میڈلز سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میزبان جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی کارکردگی بھی سامنے آئی، قومی دستے نے 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 10 میڈلز اپنے نام کیے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمزمیں پاکستان ویمنز ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا

پاکستان نے 10 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر 29ویں پوزیشن حاصل کی۔

Scroll to Top