ڈیرہ اسماعیل خان : خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیاں ان کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان، درازندہ حملے کے شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔





