خیبر پختونخوا میں 16 خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز نے صوبے کی 16 خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسرز (گریڈ 19) کو پروفیسر (گریڈ 20) کے عہدے پر باقاعدہ ترقیاں دے دی ہیں۔

صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیے گئے باقاعدہ اعلامیے کے مطابق ان تمام ترقیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ترقی پانے والی خواتین اساتذہ میں سعدیہ جبین، شگوفہ بیگم، فائضہ بی بی، طاہرہ گل، نغمہ صبوحی، ڈاکٹر مسرت، افشین حامد، شاہناز مسرت، نرگس ثانی، حمیرا شجاع، ناصرہ انوار، فاطمہ جعفری، شاہدہ پروین، شاہدہ پروین، شاہین اختر اور سعیدہ بیگم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرو ل مہنگا ،ڈیزل کی قیمت میں کمی،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ کے تحت ترقی پانے والی تمام آفیسرز ایک سال کے لیے پروبیشن کی مدت پر رہیں گی جبکہ ان کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بعد میں الگ سے جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top