وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے، پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، یہ لوگ پشتون کارڈ استعمال کر کے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
انتشاری مارچ سے متعلق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کے پی میں دو سال کے دوران دہشت گردی کے ہزاروں واقعات ہوئے، خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا حکومت مفاہمت کی پالیسی پر یقینی رکھتی ہے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکرات کو سبوتاژ کیا ۔
بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں اپوزیشن سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: انتشاری مارچ والوں کے خلاف کارروائی ہر قیمت پر ہونی ہے، رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں اپنے شہدا کے جنازے نہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، کے پی میں 15 سال سے کرپشن کا بازار گرم ہے۔





