پولیس جوانوں کیلئے سوشل میڈیا سے متعلق نئی پالیسی آگئی

پولیس جوانوں کیلئے سوشل میڈیا سے متعلق نئی پالیسی آگئی

وفاقی پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی گئی، پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھنچوانے پر مکمل پابندی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کردی گئی،  پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھنچوانے پر مکمل پابندی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمر کے لیے پولیس یونیفارم کا استعمال سختی سے ممنوع قرار دیا گیا،  سرکاری گاڑیوں، دفاتر اور نجی مقامات پر یونیفارم میں ویڈیو بنانے پر کارروائی ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ بغیر اجازت میڈیا پر بیانات دیے، پبلک فورمز پر بولنے اور آرٹیکل لکھنے پر پابندی کردی گئی،  پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی سیاسی یا مذہبی نظریات کا اظہار نہیں کر سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاسی پسپائی چھپانے کی ناکام کوشش، معاہدے سے متعلق جھوٹے اور من گھڑت پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگے

Scroll to Top