پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے بڑے دعووں کے برعکس صوبائی انٹیلیجنس رپورٹ میں پشاور داخلے کے وقت کارکنوں کی تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان بتائی گئی ہے۔
پشاور کے صحافی شہزادہ فہد کے مطابق صوبائی انٹیلیجنس رپورٹ میں لانگ مارچ کے پشاور میں داخلے کے وقت شرکا کی تعداد کا تخمینہ تقریباً ڈھائی سے تین ہزار لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مارخور کے چار پرمٹس تاریخی قیمت پر نیلام
رپورٹ کے مطابق مارچ کے شرکا کی تعداد ان دعوؤں کے مقابلے میں خاصی کم ہے جن میں لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا ذکر کیا جا رہا ہے۔





