حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ۔
پیرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398.96 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 396.65 روپے تھی۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 0.78 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395.72 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس کی سابقہ قیمت 394.94 روپے تھی۔
یہ تمام تبدیل شدہ قیمتیں 9 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔





