ایران کا امریکہ کو چند روز میں جواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکہ کو چند روز میں جواب دینے کا اعلان

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ ایران نے امریکہ کے سامنے پیش کی گئی اپنی تجاویز کو 7 روزہ منصوبے کا نام دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران نے امریکہ کی جانب سے دی گئی تجاویز کا مؤقف سن لیا ہے اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تجاویز پر غور مکمل کرنے کے بعد ایران آئندہ چند روز میں واشنگٹن کو باضابطہ جواب دے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق قطر کا بڑا بیان

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے، تاہم حتمی جواب ایران کے جائزے اور مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔

Scroll to Top