راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان کو پاکستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے لہرو اودارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کامندو مینڈس نے 23 اور داسن شناکا نے 18 رنز بنائے۔
سری لنکن اننگز میں 29 اضافی رنز بھی شامل رہےجن میں پاکستانی بولرز کی جانب سے 18 وائیڈ اور ایک نو بال پھینکی گئی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیںجبکہ اپنا ڈیبیو کرنے والے محمد عمران نے 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان، صائم ایوب اور رضااللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، ایمرجنسی پلس یا گورنر راج ؟ اہم اجلاس طلب
پاکستان کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز درکار ہیں۔





