وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے جو پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ کی لاش تھانہ رمنا کی حدود میں جی ٹین اتوار بازار کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ لائبہ جی ٹین میں رہائش پذیر تھی،گزشتہ روزدن کے وقت تقریباً دو بجے گھر سے نکلی تھی، فراہم کردہ معلومات کے مطابق طالبہ نے امریکہ جانے کے سلسلے میں نعمان نامی ایک ایجنٹ کو مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
حکام نے اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ جانے کے لیے فراہم کی گئی دستاویزات جعلی ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد طالبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، تاہم، اس معاملے اور واقعے کے درمیان تعلق کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف
دوسری جانب پولیس واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے اور مختلف پہلوؤں کی چھان بین میں مصروف ہے جس کا کہنا تھا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ طالبہ کی موت کن حالات میں ہوئی اور اس کے پس پردہ اصل وجوہات کیا تھیں۔





