موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا، وزیر خزانہ

موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

ایک تقریب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔

وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 21مارچ، گلیشئرز کا عالمی دن

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، آلودگی پر قابو پانا ہمارے لئے اصل چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا،

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا ، وزارت خزانہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Scroll to Top