پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار، میجر اور کیپٹن شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حادثے میں طیارے پر سوار دونوں پائلٹس شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

 شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالسماد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے گرینڈ حکمت عملی، ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

Scroll to Top