پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے مخصوص اضلاع (Designated Districts) میں حکومتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ، باہمی رابطہ کاری اور سرکاری امور کی برقت انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر وی بی ڈی/ ملیریا کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فضل الرحمان (بی ایس-19)کو ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس کے لیے ڈائریکٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا کرپٹ بیانیہ بے نقاب، پختونخوا کے معدنی وسائل کی بندربانٹ کا سچ سامنے آ گیا
یہ مراسلہ سیکشن آفیسر (سروسز-I)، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سول سیکرٹریٹ پیشاور کے خط کے تسلسل میں جاری کیا گیا ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کے دستخط موجود ہیں۔
اس نامزدگی کی کاپیاں سیکرٹری صحت، اضافی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایم، اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔





