خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد لکی مروت میں انتظامی و ترقیاتی امور کی بہتری کے لیے علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل قائم کر دی گئی ہے جس میں ضلع بھر سے 4 اہم شخصیات کو کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
کونسل کے لیے نامزد کیے جانے والے ارکان میں کرم پار علاقے سے ملک نجیب اللہ خان، بیٹنی کے علاقے سے مولانا محمد عمر اشرافی، پخمل احمد زئی سے سابق ناظم ملک ادریس خان اور متھی خان کے نام سے معروف رحمت اللہ خان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں 20 سرکاری اسکولوں کی عمارتیں شدید خستہ حال اور خطرناک قرار، طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم
یہ کونسل ضلع لکی مروت میں جاری اور ادھورے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی جن کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ضرورت کے مطابق نئے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی اور تجاویز انتظامیہ کو پیش کرے گی۔





