سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا بنیادی موقوف یہ ہے کہ خیبر پختونخوا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقابلے میں جے یو آئی (ف) کا پہلا حق بنتا ہے۔
پختون ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حسن خان نے انکشاف کیا کہ فضل الرحمان کا ماننا ہے کہ پی ٹی آئی کے آنے سے پہلے ہی ان کی جماعت کا خیبر پختونخوا میں سیاسی و عوامی بنیادیں مستحکم تھیں لہٰذا صوبے کے سیاسی و انتظامی امور میں ان کے کردار کو نذر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2024ء کے عام انتخابات کے نتائج اور خاص طور پر ٹینک کی قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے بیٹے کو کامیابی نہ ملنے پر بھی فضل الرحمان کو شدید تحفظات اور ناراضگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق کپتان محمد رضوان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
حسن خان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا خیال تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پچھلی مفاہمت اور پی ڈی ایم حکومت کی قیادت کے عوض ان کی جماعت کو مناسب سیاسی اور انتظامی جگہ دی جانی چاہیے تھی۔





