ایوانِ بالا میں اہم قانون سازی کی تیاری: سینیٹ سیکرٹریٹ نے آ ج کے اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا

ایوانِ بالا (سینیٹ)کا اہم اجلاس آج  پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے حامل متعدد نجی اراکین کے بلز، توجہ دلاؤ نوٹسز اور دیگر اہم قانون سازی کی جائے گی۔

ایجنڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر جان محمد، سینیٹر مشعل اعظم، سینیٹر ناصر محمود اور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے مختلف اہم امور پر بحث کے لیے تحاریک پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سیاسی سیٹ اپ میں جگہ نہ ملنے کی تڑپ، سابق سینیٹر گل نصیب خان نے فضل الرحمان کے غصے کی وجہ بتا دی

اس کے علاوہ ایوان میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، سینیٹر محمد طلحہ محمود، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی اور سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمور کی جانب سے مختلف قومی و سیاسی مسائل پر قراردادیں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جن پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

Scroll to Top