چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر عملی پیش رفت، گورنر فیصل کریم کنڈی کا بڑا اعلان

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کی تقدیر بدلنے والے تاریخی منصوبے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال (CRBC) پر عملی پیش رفت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ کام کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کا دہائیوں پرانا اور دیرینہ آبی مسئلہ حل ہو چکا ہے، جس سے صوبے میں ’سبز انقلاب‘ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اپنے ایک بالخصوص ویڈیو پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ 1991ء کے واٹر اکارڈ (آبی معاہدے) کے تحت دیگر تمام صوبوں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کر دیا گیا تھا، تاہم سابقہ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث خیبرپختونخوا اپنے جائز اور قانونی آبی حق سے محروم رہا۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ ہنگامی اقدامات اور وفاق کے ساتھ مؤثر سفارت کاری کے نتیجے میں اب خیبرپختونخوا کو اس کا پورا اور جائز حصہ ملنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی انتظامیہ میں بڑا ردوبدل، اہم محکموں کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

منصوبے کی عملی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ چشمہ لفٹ کینال جیسے عظیم الشان منصوبے کو تیز رفتار پیش رفت کے لیے چھ (6) مختلف پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس کے تحت پیکج نمبر 1 کے ٹینڈرز 29 اکتوبر کو کھولے جائیں گے، جبکہ پیکج نمبر 4 کے ٹینڈرز 11 نومبر کو کھولے جا رہے ہیں۔

باقی ماندہ پیکجز پر بھی تکنیکی اور قانونی مراحل تیزی سے طے کیے جا رہے ہیں اور جلد ان کے ٹینڈرز بھی جاری کر دیے جائیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبہ جنوبی اضلاع میں زرعی انقلاب، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی خوشحالی کا ضامن بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد ال سعود انتقال کر گئیں

 اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف صوبے کی بنجر زمینیں سیراب ہوں گی اور زرعی پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ خیبرپختونخوا کو پورے ملک کی فوڈ باسکٹ (غذا کا مرکز) بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

سابقہ حکمرانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کے فاسد ٹولے کے کھوکھلے نعروں اور ڈرامے بازی کے بجائے عملی اقدامات اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

 انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تمام تر سیاسی رکاوٹوں کے باوجود خیبرپختونخوا کو امن، حقیقی ترقی اور معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر کے رہیں گے۔

Scroll to Top