آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہا جائے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں سرپرستی حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی اور انہیں جہاں بھی موجود پایا گیا، مؤثر طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان:گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے شہدا، غازیوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپہ سالار نے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حمایت اور قومی یکجہتی کے ساتھ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے انتہا پسندانہ نظریات کو شکست دے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔





