عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے بادل گہرے ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں یکایک بھڑک کر گزشتہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہیں۔

 عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں یکدم 2.8 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر کی خطرے کی گھنٹی کو عبور کر گئی ہے۔

 دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت بھی 2.58 فیصد تیزی کے بعد 102 ڈالر کی حد توڑتے ہوئے 102.50 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچی ہے۔

عالمی تیل مارکیٹ میں اس شدید بریک تھرو اور قیمتوں کے طوفان کی بنیادی وجہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی وہ سنسنی خیز رپورٹ بنی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، امریکہ میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران پر حملے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

 اس خبر کے عام ہوتے ہی عالمی خریداروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشے کے تحت تیل کی خریداریاں تیز ہو گئی ہیںجس کا اثر عالمی معیشت پر گہرے بحران کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

Scroll to Top