لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا عمل پوری تیزی سے جاری ہے۔
اسی تسلسل کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II لاہور، نصرت صاحبہ نے جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ (انبار) کا اچانک تفصیلی دورہ کیا۔
اس دورے کا بنیادی مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینا اور ٹرانسمافیا کی جانب سے کی جانے والی من مانیوں کا سختی سے سدباب کرنا تھا۔
دورے کے دوران اے اے سی نصرت صاحبہ نے بس اسٹینڈ کے مختلف حصوں مسافر بردار گاڑیوں اور انتظار گاہوں (ویٹنگ ایریاز) کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مسافروں سے براہِ راست گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے تاکہ زمینی حقائق کا اندازہ لگایا جا سکے۔
معائنے کے دوران ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی گئی کہ مسافروں سے ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ سرکاری کرایہ نامے سے ایک پائی بھی زائد وصول نہ کی جائے۔
گاڑیوں میں فٹنس اور حفاظتی انتظامات کو ہر صورت مکمل رکھا جائے۔
قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سیاست دنگل نہیں دلیل کا میدان ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی کا سابقہ حکمرانوں پر کڑا وار!
انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مہنگائی اور اوور چارجنگ سے بچانے کے لیے اس طرح کے اچانک دورے روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔
حکومت کی اولین ترجیح عام آقم کو بلا تعطل ریلیف فراہم کرنا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر سرکاری نرخنامے پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔





