گورنر انتظامیہ کی شاندار حکمت عملی نے صوابی کے پٹرول پمپس پر ہلچل مچا دی

صوابی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوروں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے میدان سنبھال لیا ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی اُمِ رومان نے صوابی کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک تفصیلی دورہ کیا تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پٹرول سبسڈی اسکیم کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔

دورے کے دوران انہوں نے پٹرول پمپ کے عملے کو سخت ہدایات جاری کیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹوکن کے حصول اور اس کے پورے طریقۂ کار کے حوالے سے شہریوں کی بھرپور رہنمائی کی جائے تاکہ کسی بھی شہری کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جہاں ایک طرف موجودہ متحرک انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے وہیں سیاسی پنڈت اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے دورِ اقتدار میں عوام کی حالت کیوں دگرگوں تھی؟

پچھلے کئی سالوں میں صوبے پر مسلط رہنے والے نااہل اور کٹھ پتلی حکمرانوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے بجائے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ ان کے دور میں مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی جو عوام کا خون نچوڑتے رہے اور سبسڈی کے نام پر صرف کاغذی کارروائیاں کی گئیں۔

سابقہ دورِ حکومت میں صوابی سمیت پورے خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی، بدتر انتظامی بحران اور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا کیونکہ پچھلے حکمرانوں میں نہ تو ویژن تھا اور نہ ہی عوام کی تکلیفوں کا احساس کرنے کی صلاحیت۔

اس کے برعکس موجودہ گورنر انتظامیہ اور فعال افسران نے اقتدار سنبھالتے ہی ثابت کر دیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اے اے سی لاہور کا بس سٹینڈ لاہورکا دورہ،مسافروں کو ریلیف کا عزم!،عوام کا خوشی کا اظہار

اے اے سی صوابی اُمِ رومان جیسے مخلص اور فرض شناس افسران فیلڈ میں نکل کر خود چیزوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں پٹرول سبسڈی اسکیم کی شفاف عملداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ حقداروں تک ان کا حق پہنچے۔

شہریوں کو ٹوکن کے حصول میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو لائنوں میں خوار نہ ہوناپڑے۔

سابقہ پی ٹی آئی کے نالائق ٹولے نے صوبے کو اندھیروں میں دھکیلا تھا، مگر اب موجودہ فعال قیادت اور بہترین انتظامی پالیسیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کا استحصال کرنے والے مافیا کا اب صوابی سمیت پورے صوبے میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

Scroll to Top