وفاق کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان سے بات کرنے دے،ہمارے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، بیرسٹر سیف

وفاق کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان سے بات کرنے دے،ہمارے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، بیرسٹر سیف

اگر وفاقی حکومت کے بقول دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تو حکومت کو افغانستان سے بات کرنے میں کیارکائوٹ ہے ؟

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نہ تو خود افغانستان کو انگیج کرتی ہے نہ کسی اور کو بات کرنے دیتی ہے وفاق کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان سے بات کرنے دے کیونکہ ہمارے لوگ نشانہ بن رہے ہیں ، یقین ہے کہ افغانستان سے بات کرنے کے نتیجے میں دہشتگردی کی لہر میں کمی آئے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کیخلاف سرگرم تمام تنظیموں کیساتھ بات چیت ضروری ہے آخر اس مسئلہ کا انجام کیا ہے کیامزید لڑنا ہے یا مسئلہ ختم کرنا ہے افغانستان سے بات کریں اور ان سے کہیں کہ ٹی ٹی پی کو کنٹرول کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی آگ ہماری سرزمین پر لگی ہوئی ہے جسے علی امین گنڈاپور بجھانے کی کوشش کررہے ہیں ، دہشتگردی کی جنگ ختم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے ۔

Scroll to Top