چاغی: پل چھوٹو کے قریب سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،کالعدم بی ایل اے کا کمانڈرہلاک،متعدد دہشت گرد زخمی،بھاری اسلحہ برآمد

ضلع چاغی کے علاقے پُل چھوٹو میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک اہم دہشتگرد کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 45 منٹ کے شدید تعاقب اور آمنے سامنے کی جھڑپ کے بعد ہلاک ہونے والے کمانڈر کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے 2 بڑے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں مکمل طور پر مسمار کر دیا۔
تباہ شدہ ٹھکانوں سے 8 کلو بارودی مواد، ایک تیار آئی ای ڈی، آر پی جی-7، ایم-16 رائفل، گرنیڈز، ایل ایم جی کی گولیاں اور ڈیٹونیٹنگ کورڈ برآمد کی گئی ہے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے بھیس بدلنے کے لیے استعمال ہونے والے خواتین کے ملبوسات اور وگز کے علاوہ 5 موٹر سائیکلیں، ایک ڈبل کیبن گاڑی، کار، موٹرولا وائرلیس سیٹس اور کیمرہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Scroll to Top