اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک رابطہ: خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ تزویراتی صورتحال اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں پائے جانے والے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں مذاکراتی عمل سے جڑے رہنا چاہیے تاکہ تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار ہو۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کی ترقیاں ،نوٹیفکیشن جاری

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

Scroll to Top